Native World News

دنیا کی سب سے باریک چاکلیٹ

دنیا کی سب سے باریک چاکلیٹ

یہ منفرد چاکلیٹ صرف 0.03 ملی میٹر موٹی چاکلیٹ کی ایک تہہ پر مشتمل ہے

فروری 2024 میں ٹوکیو میں لانچ ہونے والی میٹ بوٹیگا ڈیل چوکولاٹونے بہت کم وقت میں دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی۔ اس کی وجہ تھی دنیا کی اس کا سب سے باریک چاکلیٹ تیار کرنا۔

اس شاہکار کا نام ’کورٹیشیا‘ رکھا گیا ہے جس کا اطالوی زبان میں مطلب ’درخت کی چھال‘ ہے۔ یہ منفرد چاکلیٹ صرف 0.03 ملی میٹر موٹی چاکلیٹ کی ایک تہہ پر مشتمل ہے اور ماہرین اسے انجینئرنگ کا ایک حیرت انگیز کارنامہ قرار دیتے ہیں کیونکہ اتنی باریک چاکلیٹ بنانا معمولی بات نہیں۔

اطالوی روایتی تہہ دار چاکلیٹس سے متاثر ہو کر میٹ نے ڈیڑھ سال کی مسلسل محنت کے بعد مقامی مشینری ماہرین کے تعاون سے ایک خصوصی مشین تیار کی، جس کی مدد سے چاکلیٹ کو انتہائی باریک تہہ میں ڈھالا اور رول کیا جاتا ہے۔ دنیا میں شاید اس جیسی مشینیں موجود ہوں لیکن کورٹیشیا جیسی باریک چاکلیٹ بنانے کی صلاحیت کسی اور کے پاس نہیں۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر چاکلیٹ کو اتنا باریک بنانے کی ضرورت ہی کیا تھی؟

اس کا جواب میٹ کے بانی میٹیو سِنکلیکا کے وژن میں چھپا ہے۔ ان کا مقصد ایسی چاکلیٹ تخلیق کرنا تھا جو منہ میں جاتے ہی بے مثال انداز میں پگھل جائے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ کا بہترین لمحہ وہ ہوتا ہے جب وہ زبان پر پگھلنے کے قریب ہو اور میٹ نے اسی احساس کو ہر نوالے میں قید کرنے کی کوشش کی۔

0.03 ملی میٹر موٹی چاکلیٹ کی اس تہہ کو ایک ننھی ٹہنی کی شکل میں لپیٹا جاتا ہے، جس کی سطح درخت کی کھردری چھال جیسی دکھائی دیتی ہے۔

نتیجتاً ایک ایسا منفرد میٹھا وجود میں آتا ہے جو زبان کو چھوتے ہی تقریباً فوراً پگھل جاتا ہے اور کھانے والے کو ایک بالکل نیا اور یادگار ذائقہ اور احساس فراہم کرتا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817964/the-worlds-thinnest-chocolate-2817964/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.