Native World News

آبنائے ہرمز سے بغیر اجازت گزرنے والے آئل ٹینکرز پاسداران انقلاب کی وارننگ کے بعد واپس لوٹ گئے

آبنائے ہرمز سے بغیر اجازت گزرنے والے آئل ٹینکرز پاسداران انقلاب کی وارننگ کے بعد واپس لوٹ گئے

تہران کی منظوری کے بغیر کوئی اور روٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں، پاسداران انقلاب

پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے بغیر اجازت گزرنے والے 3 آئل ٹینکرز کو وارننگ کے بعد واپس بھیج دیا۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز سے تین بین الاقوامی جہازوں نے بغیر اجازت گزرنے کی کوشش کی جس پر پاسداران انقلاب نے انہیں وارننگ دی اور مزید پیش قدمی پر ایکشن کا عندیہ دیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کی وارننگ پر تینوں جہاز واپس لوٹ گئے۔ تاہم یہ بات سامنے نہیں آئی کہ تینوں جہاز کس ملک کے تھے۔

اُدھر پاسداران انقلاب نے واضح کیا ہے کہ تہران کے منظور کردہ روٹ کے علاوہ جہاز کوئی اور راستہ استعمال نہیں کرسکتے۔

پاسداران انقلاب نے واضح کیا کہ تمام جہازوں کے گزرنے کیلیے ایک ہی راستہ آبنائے ہرمز کا ہے اس کے علاوہ کسی اور راستے سے جہاز گزرنے پر ایکشن لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سنگاپور کے جھنڈے والے جہاز پر آبنائے ہرمز کے قریب پروجیکٹائل حملہ ہوا جس میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ اس کے بعد اقوام متحدہ نے 11 ہزار ملاح ریسکیو کرنے کا آپریشن معطل کردیا۔

تہران نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم آبنائے ہرمز کے بغیر اجازت استعمال کے حوالے سے ایرانی حکام متعدد بار وارننگ جاری کرچکے ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2819347/irgc-navy-warning-forces-three-oil-tankers-to-turn-back-in-strait-of-hormuz-2819347/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.