اس وقت یہ اعزاز دوحہ بینک کے پاس ہے
امریکا کی میساچوسیٹس پورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہفیفا ورلڈ کپکی خوشی میں دنیا کی سب سے بڑی فٹبال تیار کرے گی۔
ماسپورٹ کے مطابق اس دیوقامت فٹبال کا قطر 45 فٹ ہوگا جو اسے دنیا کی سب سے بڑی فٹبال کا گینیز ورلڈ ریکارڈز کا ٹائٹل دلانے کے لیے کافی ہے۔ اس وقت یہ اعزاز دوحہ بینک کے پاس ہے جس نے 2013 میں 39 فٹ 11.8 انچ قطر کی فٹبال متعارف کرائی تھی۔
یہ عظیم الشان فٹبال پیئرس پارک دوم II میں 12 جون سے 18 جون تک نمائش کے لیے رکھی جائے گی جبکہ 13 جون کو وہاں ایک خصوصی کمیونٹی ایونٹ بھی منعقد ہوگا۔
یہ ریکارڈ بنانے کی کوشش فیفا ورلڈ کپ کے اُن میچز کے جشن کا حصہ ہے جو جون اور جولائی میں بوسٹن اسٹیڈیم، فاکسبرو میں کھیلے جائیں گے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.