Native World News

گوادر کے مغربی سمندر میں پھیلا تیل صاف ہوگیا

گوادر کے مغربی سمندر میں پھیلا تیل صاف ہوگیا

گوادر کا مغربی خلیج اب تیل سے مکمل طور پر پاک ہے، محمد معظم خان

بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر کے مغرب میں تیل کے پھیلاؤ کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈبیلوڈبیلوایف پاکستان کے تکنیکی مشیر محمد معظم خان نے کہا کہ 10مئی کو اس بات کی پیش گوئی کرچکےتھے کہ تیل ٹاربال یا آئل پیسٹ کی شکل میں تبدیل ہونے کے بعد پاکستان کےساحل تک پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خارگ جزیرے پرتیل کے رساو کا واقعہ پیش آیا تھا، اس تیل کی اصلیت کا پتہ لگانے کےلیے فنگرپرنٹ کا عمل پی پی ایل اوراوجی ڈی سی ایل حکام کےذریعے ہی ممکن ہے۔

تاہم انہوں نے بتایا کہ تازہ ترین صورتحال کے تحت گوادر میں سمندری لہروں کے ایکشن اورکرنٹ نےتیل کوختم کردیا ہے۔ گوادر کا مغربی خلیج اب تیل سے مکمل طور پر پاک ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817229/oil-spill-from-gawadar-cleaned-2817229

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.