Native World News

ایران جوہری پروگرام کے مکمل جائزے پر رضامند، آبنائے ہرمز بحال ہوگئی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

ایران جوہری پروگرام کے مکمل جائزے پر رضامند، آبنائے ہرمز بحال ہوگئی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

ایران کی جانب سے رعایتوں کے بعد مذاکرات ہوئے اورآبنائے ہرمزکی بحالی کی اجازت دی، ورنہ کوئی مذاکرات نہ ہوتے، امریکی صدر

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران احتجاج کے باوجود جوہری پروگرام کی مستقبل میں اعلیٰ سطح کے جائزے کے لیے مکمل طور پر راضی ہوگیا ہے اور آبنائے ہرمز بھی مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران جوہری پروگرام کے جائزے پر تیار نہیں ہوتا تو پھر مزید کوئی مذاکرات نہ ہوتے، ایران کی جانب سے دی گئیں اسی اور دیگر اہم رعایتوں کی بنیاد پر میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہوا، جس کے ساتھ مزید بحری ناکہ بندی بھی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تمام جہاز بدستور اپنی جگہ موجود رہیں گے تاکہ اگر ناکہ بندی کی بحالی ضروت پڑے تو آسانی ہو مگر اس وقت مکمل طور پر ایسا کوئی امکان نہیں ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے جاری کیے گئے ایران کے منجمد اثاثے غذائی اجناس اور ادویات کی خریدار کے لیے استعمال ہوں گے، جو صرف امریکا سے ہوگا اور اس میں امریکا کے عظیم کسانوں سے مکئی، گندم اور سویابین شامل ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو ان چیزوں کی اشد ضرورت تھی، یہ انسانی بحران ہے اور میں محسوس کر رہا ہوں یہ اس وقت مدد ضروری ہے اس سے پہلے کہ تاخیر ہوجائے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات بہتر جا رہے ہیں۔

امریکی صدر نے ایک اور بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزشتہ روز 19 ملین بیرل تیل کی سپلائی ہوئی  جو اب تک کا ریکارڈ ہے، تیل کی قیمتیں کی بھی کم ہو رہی ہں اور دنیا اب مزید محفوظ ہوگئی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2818935/iran-agreed-full-nuclear-inspection-strait-of-hormuz-fully-open-trump-claim-2818935

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.