Native World News

کراچی، ایس آئی یو پولیس مقابلے میں بھتہ خور ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی، ایس آئی یو پولیس مقابلے میں بھتہ خور ملزم زخمی حالت میں گرفتار

گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا گیا سامان بھی برآمد کیا گیا

شریف آباد کے علاقے میں ایس آئی یو پولیس اور بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہوا جسے حراست میں لے لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا گیا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2818995/karachi-siu-police-encounter-extortionist-accused-arrested-in-injured-condition-2818995/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.