Native World News

کراچی، پولیس کا کار لفٹر اور ڈاکوؤں سے مقابلہ، 2 زخمی حالت میں گرفتار، 3 فرار

کراچی، پولیس کا کار لفٹر اور ڈاکوؤں سے مقابلہ، 2 زخمی حالت میں گرفتار، 3 فرار

زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا

شہر قائد میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مبینہ مقابلوں کے بعد ایک کار لفٹر سمیت 2 زخمی ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکس تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوؤں سے پولیس کا آمنا سامنا ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت سعادت عرف شہزاد کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزم کی شناخت امیر حسن عرف ہڈی کے نام سے ہوئی ہے جس کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس اور کار لفٹر گروہ کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔

جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت پرویز کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور سرقہ شدہ گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2813990/karachi-police-clash-with-car-lifter-and-robbers-2-injured-3-escape-2813990

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.