Native World News

صدر مملکت نے اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ سے متعلق فنانس بل 2026 کی توثیق کر دی

صدر مملکت نے اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ سے متعلق فنانس بل 2026 کی توثیق کر دی

قومی اسمبلی نے 23 جون کو 18ہزار 700ارب سے زائد کے وفاقی بجٹ فنانس بل2026 کی کثرتِ رائے سے منظوری دی تھی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ سے متعلق فنانس بل 2026 کی توثیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 پر پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد دستخط کر دیے تھے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے دستخط کے بعد فنانس بل 27-2026 گزٹ نوٹیفکیشن کے لیے پرنٹنگ کارپوریشن کو بھجوا دیا گیا، گزٹ نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی مالی سال 27-2026 کا بجٹ یکم جولائی سے نافذ العمل ہو جائے گا۔

فنانس بل 27-2026؛ صدر مملکت نے پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد دستخط کردیے

قومی اسمبلی نے فنانس بل2026 کثرتِ رائے سے منظور کرلیا

وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق 18 ہزار 771 ارب روپے کے لگ بھگ حجم کے وفاقی بجٹ پر یکم جولائی 2026 سے باقاعدہ عمل درآمد شروع ہو جائے گا اور بجٹ میں شامل مختلف مالیاتی اقدامات بھی اسی تاریخ سے نافذ ہوں گے۔

فنانس بل کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں ردوبدل بھی یکم جولائی سے لاگو ہوگا۔

قومی اسمبلی نے 23 جون کو 18ہزار 700ارب سے زائد کے وفاقی بجٹ فنانس بل2026 کی کثرتِ رائے سے منظوری دی تھی۔

Source: https://www.express.pk/story/2819288/president-approves-finance-bill-2026-for-the-next-fiscal-years-federal-budget-2819288

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.