Native World News

مری، ایوب نیشنل پارک میں آسمانی بجلی گرنے سے 33 سالہ شخص زخمی، اسپتال منتقل

مری، ایوب نیشنل پارک میں آسمانی بجلی گرنے سے 33 سالہ شخص زخمی، اسپتال منتقل

زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 33 سالہ محمد وقاص خان کے نام سے ہوئی ہے

ایوب نیشنل پارک میں اچانک آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی 1122 ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 33 سالہ محمد وقاص خان کے نام سے ہوئی ہے جو آسمانی بجلی کی زد میں آ کر متاثر ہوا۔

ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے قریبی بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسے مزید طبی امداد دی جا رہی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817694/a-33-year-old-man-was-injured-in-a-lightning-strike-in-ayub-national-park-in-murree-and-was-taken-to-hospital-2817694

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.