Native World News

طالبان رجیم میں افغان خواتین پر ملازمت اور آزادانہ نقل و حرکت کی پابندیاں برقرار

طالبان رجیم میں افغان خواتین پر ملازمت اور آزادانہ نقل و حرکت کی پابندیاں برقرار

سابق افغان فوجی اہلکار بدستور نشانے پر ہیں جس میں ابتک 23 کے گرفتار اور 9 کے قتل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے

افغانستان کیلئے اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن (یوناما) کی تازہ ترین رپورٹ نے افغان عوام کی زبوں حالی کا پردہ چاک کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوناما کی جنوری تا مارچ کی سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طالبان رجیم میں افغان خواتین پر تعلیم، ملازمت اور آزادانہ نقل و حرکت کی پابندیاں پانچویں سال بھی برقرار ہیں۔

افغانستان کے اروزگان، پکتیا، قندھار اور غزنی میں محرم کے بغیر خواتین کے علاج اور خریداری پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔

طالبان رجیم کی جانب سے سابق افغان فوجی اہلکار بدستور نشانے پر ہیں جس میں ابتک 23 کے گرفتار اور 9 کے قتل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

افغانستان میں سخت میڈیا سنسرشپ برقرار ہے جبکہ رجیم کی پالیسیوں پر تنقید کے باعث ٹی وی ’راہِ فردا‘ کی نشریات تاحال معطل ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2813315/taliban-with-non-mehram-women-respect-2813315/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.