Native World News

ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کےلیے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ساتھ کوآرڈینیشن لازمی قرار دے دی

ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کےلیے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ساتھ کوآرڈینیشن لازمی   قرار دے دی

ایران سے رابطے کے بغیر آبنائے ہرمزکے کسی بھی بحری راستے کا اعلان ناقابل قبول اور انتہائی خطرناک ہے، پاسداران انقلاب

ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کےلیے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ساتھ کوآرڈینیشن لازمی   قرار دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ ایران سے رابطے کے بغیر آبنائے ہرمزکے لیے کسی بھی نئے بحری راستے کا اعلان ناقابل قبول اور انتہائی خطرناک ہے۔

پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا تھا  آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ صرف ان مخصوص روٹس کے ذریعے ہی ممکن ہے جو ایران نے باقاعدہ طور پر مقرر کیے ہیں۔

ایرانی پاسداران نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ساتھ کوآرڈینیشن لازمی ہے،  ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Source: https://www.express.pk/story/2819173/iran-has-made-it-mandatory-to-coordinate-with-the-revolutionary-guard-navy-to-pass-through-the-strait-of-hormuz-2819173/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.