ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکی حملوں کو جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ تو مذاکرات کے اصولوں کے پابند ہیں اور نہ ہی جنگ بندی کے معاہدے کا احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہجنگ بندی کی یہ غیر ذمہ دارانہ خلاف ورزی ہمیشہ کی طرح امریکا کے لیے پسپائی اور پشیمانی کا باعث بنے گی۔
The U.S. attacked Iran in the middle of negotiations once again.The failed U.S. President has shown he has no commitment to the principles of negotiation or a ceasefire.This reckless violation of the ceasefire will, as always, lead to retreat. regret on their part.The…
ایرانی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ الزام تراشی کا کھیل اب مزید نہیں چلے گا اور امریکا کو اپنے اقدامات کے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.