Native World News

پنجاب میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی، کن علاقوں میں بارش کا امکان؟

پنجاب میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی، کن علاقوں میں بارش کا امکان؟

لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرد آلود ہواؤں اور بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے جس کے زیر اثر 20 جون تک بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کے ساتھ کہیں اور ہلکی تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب، پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبے بھر میں آندھی بارشوں اور ژالہ باری بارے الرٹ جاری کر رکھا ہے، 20 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاالدین، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کا 20 جون تک موسمی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری، گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان

لاہور سمیت پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ  شروع، شہریوں اور کسانوں کیلیے الرٹ جاری

فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر، لیہ، میانوالی، بہاولپور ڈویژن، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان، کوٹ ادو، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پاکپتن، ننکانہ صاحب، چنیوٹ اور گردونواح میں بھی بارش کا امکان ہے۔

راولپنڈی، گجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے ہدایت کی ہے کہ آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں، آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے مقامات تلے ہرگز نہ جائیں۔ گردوغبار اور تیز آندھی کے پیش نظر محفوظ مقامات پر رہیں۔

ڈی جی عمر جاوید کا کہنا تھا کہ کسان اپنی تمام تر پیشگی اقدامات موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں، سیاح شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Source: https://www.express.pk/story/2818219/clouds-and-sunshine-alternate-across-punjab-rain-expected-in-several-areas-2818219/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.