اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 16 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ گئی ہے
رواں مالی سال کے دوران ملک میں اسمارٹ فون کے استعمال میں 0.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ملک میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کی شرح 71.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
قومی اقتصادی سروے 26-2025 کے مطابق ٹو جی صارفین میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ان کی شرح کم ہو کر 28 فیصد رہ گئی ہے۔
سروے میں بتایا گیا کہ ملک میں موبائل اور فکسڈ فون صارفین کی مجموعی تعداد 20 کروڑ 72 لاکھ 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور مجموعی موبائل کنکشنز کا تناسب بھی بڑھ کر 82.6 فیصد ہو گیا ہے جو گزشتہ سال 81 فیصد تھا۔
اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 16 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ مارچ 2026 تک 16 کروڑ 16 لاکھ موبائل فون مقامی طور پر تیار کیے گئے۔
سروے کے مطابق پاکستان دنیا میں سب سے سستا انٹرنیٹ ڈیٹا فراہم کرنے والے ممالک میں شامل ہے جبکہ ملک میں انٹرنیٹ ڈیٹا کا مجموعی استعمال 30 ہزار 783 پیٹا بائٹس تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.