Native World News

پنجاب: محکمہ جنگلی حیات کی کارروائی، غیر قانونی طور پر قید کالا ریچھ بازیاب

پنجاب: محکمہ جنگلی حیات کی کارروائی، غیر قانونی طور پر قید کالا ریچھ بازیاب

برآمد شدہ ریچھ کو مالِ مقدمہ کے طور پر خصوصی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا

پنجاب کے ضلع جھنگ میں محکمہ جنگلی حیات نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر قید رکھے گئے ایک نر کالے ریچھ کو بازیاب کرلیا۔

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر جھنگ سلیم سرگانہ نے وائلڈ لائف رینجرز کی ٹیم کے ہمراہ خصوصی آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر رکھے گئے کالے ریچھ کو بازیاب کرکے اس کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔

برآمد شدہ ریچھ کو مالِ مقدمہ کے طور پر خصوصی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ریچھ کی مناسب دیکھ بھال اور تحفظ کے پیش نظر اسے منی زو بھکر منتقل کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ جنگلی جانوروں کو غیر قانونی طور پر رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Source: https://www.express.pk/story/2818111/punjab-wildlife-department-recovered-illegally-captured-black-bear-2818111/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.