Native World News

درآمدی گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان، ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز

درآمدی گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان، ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز

الیکٹرک موٹر سائیکل، رکشوں، گاڑیوں اور بسوں پر موجودہ رعایتی نظام اگلے سال بھی برقرار رہے گا، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں درآمدی لگژری گاڑیوں، بڑی ایس یو ویز اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق درآمد کی جانے والی کاروں اور دو ہزار سی سی سے بڑی اور تین ہزار سی سی تک کی ایس یو وی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کر رہے ہیں اور تین ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں پر بھی ڈیوٹی بڑھا رہے ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس ٹیکس کا اطلاق دوکروڑ سے مہنگی لگژری الیکٹرک گاڑی پر بھی ہوگا۔

بجٹ دستاویز کے مطابق اس وقت ایک نئی آٹوسیکٹر پالیسی وزیر اعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے زیر غور ہے، جس کی تفصیلات وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس چیز کا اعلان کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ الیکٹرک موٹر سائیکل، رکشوں، گاڑیوں اور بسوں پر موجودہ رعایتی نظام اگلے سال بھی برقرار رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں درآمد کیے جانے والے الیکٹرک ٹرکوں پر بھی ایک فیصد سیلز ٹیکس کی سہولت فراہم کرنے کی تجویز ہے تاہم حکومت کی کوشش ہے کہ ان سہولیات سے انتہائی مہنگی الیکٹرک گاڑیاں فائدہ نہ اٹھا سکیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2817259/imported-vehicles-likely-expensive-excise-duty-impose-proposal-2817259

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.