Native World News

آبنائے ہرمز کے معاملے میں اب صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے، ٹرمپ

آبنائے ہرمز کے معاملے میں اب صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے، ٹرمپ

امریکا دوبارہ فوجی کارروائی شروع کر سکتا ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش پر ایران کے ساتھ ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلونے پر اتفاق کیا ہے تاہم چین نے براہ راست مداخلت کا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے۔

بیجنگ سے واپسی کے دوران ایئر فورس ون میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایرانی تیل درآمد کرنے والی چینی فرموں پر امریکی پابندیوں میں نرمی کے امکان پر غور کر رہے ہیں جبکہ چین بدستور ایرانی خام تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے۔

جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا چینی صدر نے ایران پر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے دباؤ ڈالنے کا عزم کیا ہے تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ میں کوئی احسان نہیں مانگ رہا ہوں کیونکہ جب آپ احسان مانگتے ہیں تو آپ کو بدلے میں احسانات کرنا ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ اگرچہ امریکا نے گزشتہ ماہ ایران پر اپنے حملے معطل کر دیے لیکن اس نے آپریشن پراجیکٹ فریڈم کے تحت بحری ناکہ بندی جاری رکھی۔ تہران کا جواب میں کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک محدود رہے گی جب تک واشنگٹن کی جانب سے ناکہ بندی ختم نہیں کی جاتی۔ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے معاہدے پر بات چیت سے انکار کیا تو برداشت ختم ہوجائے گی اور امریکا دوبارہ فوجی کارروائی شروع کر سکتا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813299/trump-says-patience-with-iran-is-running-out-2813299/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.