Native World News

16 سال سے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار

16 سال سے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار

ملزم کے خلاف سال 2010 میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت تھانہ صدر، ہنگو میں مقدمہ درج تھا

کے پی پولیس نے 16 سال سے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو ملتان ائرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم محمد ایاز کو گرفتار کر لیا۔

ملزم محمد ایاز کو یو اے ای سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کے پی پولیس کو گزشتہ 16 سال سے مطلوب تھا۔

ملزم کے خلاف سال 2010 میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت تھانہ صدر، ہنگو میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ ملزم کو کے پی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817591/murderer-arrested-in-kp-by-police-2817591

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.