Native World News

کراچی ڈیفنس بدر کمرشل میں جھگڑا، ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل

کراچی ڈیفنس بدر کمرشل میں جھگڑا، ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل

ویڈیو میں ایک شخص کے ہاتھ میں اسلحہ بھی دیکھا جاسکتا ہے

کراچی کے علاقے ڈیفنس بدر کمرشل میں دن دیہاڑے دو گروپوں کے درمیان جھگڑے اور ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ اتوار کے روز پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر کباڑی اور دوسری پارٹی کے درمیان معمولی تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد افراد ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں جبکہ ایک شخص کے ہاتھ میں اسلحہ بھی موجود ہے۔ ویڈیو میں ایک موقع پر ایک شخص اسلحہ بردار کو گرا کر اس سے ہتھیار چھین لیتا ہے۔

پولیس کے مطابق اسلحہ چھیننے کے دوران فائر بھی ہوا جبکہ اسلحہ حاصل کرنے والے شخص نے بھی ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے جھگڑے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Source: https://www.express.pk/story/2817622/defense-fight-viral-video-2817622

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.