Native World News

ایران نے آبنائے ہرمز میں کنٹرول زون قائم کر دیا، بحری جہازوں کیلیے پیشگی اجازت لازمی قرار

ایران نے آبنائے ہرمز میں کنٹرول زون قائم کر دیا، بحری جہازوں کیلیے پیشگی اجازت لازمی قرار

ام القوین سے قشم جزیرے تک سمندری حدود کی نئی لائن متعین کی گئی ہے، حکام

ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حرکت پر نگرانی مزید سخت کرتے ہوئے ایک نیا کنٹرولڈ میری ٹائم زون قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں کیلئے پیشگی اجازت لینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

ایران کی خلیج فارس اسٹریٹ اتھارٹی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مخصوص حصے کو باضابطہ طور پر کنٹرول زون میں شامل کر لیا گیا ہے۔

1/جمهورى اسلامى ايران محدودهٔ نظارتى مديریت تنگه هرمز را به این شرح تعيین کرده است: «خط اتصال كوه مبارك درايران وجنوب فجيره درامارات در شرق تنگه تاخط اتصال انتهاى جزيره قشم درايران و ام القيوین امارات درغرب تنگه.»pic.twitter.com/3ELSwYx5Bp

ایران اس وقت 2 عالمی دہشت گرد افواج کیخلاف تاریخی مزاحمت کر رہا ہے؛ سپریم لیڈر

چند دن میں معاہدہ نہ ہوا تو کارروائی خارج از امکان نہیں، ٹرمپ

بیان کے مطابق ام القوین سے قشم جزیرے تک سمندری حدود کی نئی لائن متعین کی گئی ہے جس کے تحت اس راستے سے گزرنے والی تمام بحری ٹریفک کو متعلقہ حکام سے اجازت اور رابطہ کرنا ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل پاسداران انقلاب کی جانب سے بھی ایک نئے انتظامی ڈھانچے کے تحت اس آبی راستے کی نگرانی اور کنٹرول کا اعلان کیا جا چکا ہے جس میں بحری ٹریفک کے ساتھ ساتھ زیرِ سمندر فائبر آپٹک کیبلز کی نگرانی اور فیس کے نظام کی بات بھی شامل تھی۔

ماہرین کے مطابق اس راستے سے دنیا کے بڑے مالیاتی اور ڈیٹا نیٹ ورکس کا ایک بڑا حصہ گزرتا ہے اور یہاں کسی بھی نئی پابندی یا کنٹرول کے عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2813995/iran-establishes-control-zone-in-strait-of-hormuz-makes-prior-permission-mandatory-for-ships-2813995

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.