Native World News

اماراتی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کی دورہ یو اے ای کی تردید کر دی

اماراتی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کی دورہ یو اے ای کی تردید کر دی

ریاست میڈیا سے توقع رکھتی ہے کہ وہ معلومات کی درستگی کا خیال رکھے، اماراتی وزارت خارجہ

متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مبینہ دورے کی تردید کر دی جس کے بارے میں بعض میڈیا رپورٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایران جنگ کے دوران خفیہ طور پر متحدہ عرب امارات پہنچے اور اماراتی صدر سے ملاقات کی۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اس دورے کو تاریخی پیش رفت قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ یہ اسرائیل اور یو اے ای کے تعلقات میں اہم سنگ میل ہے۔

تاہم اماراتی وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات ابراہیمی معاہدے کے تحت شفاف اور علانیہ ہیں اور ان میں کوئی خفیہ یا غیر اعلانیہ ملاقاتیں شامل نہیں ہیں۔

ایران جنگ کے دوران نیتن یاہو کا متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ؛ اسرائیل کی تصدیق

بیان میں مزید کہا گیا کہ میڈیا پر نشر ہونے والی خبریں افواہ ہیں ریاست میں ایران جنگ کے دوران نیتن یاہو اور اسرائیلی فوجی وفد نے دورہ نہیں کیا۔

الإمارات تنفي ما يتم تداوله بشأن زيارة رئيس الوزراء الإسرائيلي أو استقبال وفد عسكري إسرائيليpic.twitter.com/rl5XSzX2RG

اماراتی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ریاست میڈیا سے توقع رکھتی ہے کہ وہ معلومات کی درستگی کا خیال رکھے اور بغیر تصدیق کے دعووں کو نہ پھیلائے یا سیاسی تاثر پیدا کرنے کے لیے استعمال نہ کرے۔

Source: https://www.express.pk/story/2812945/uae-foreign-ministry-denies-israeli-pms-visit-to-uae-2812945/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.