Native World News

کراچی، کورنگی کراسنگ کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی، کورنگی کراسنگ کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

زخمی ملزم کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا

شہر قائد میں زمان ٹاؤن پولیس نے کورنگی کراسنگ بند کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

زخمی ملزم کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ایلمن مسیح کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813130/karachi-police-encounter-near-korangi-crossing-one-robber-arrested-in-injured-condition-2813130/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.