وزیر داخلہ محسن نقوی دو روزہ دورے پر ایران پہنچے ہیں
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایران امریکا مذاکرات کے پیش نظر وزیر داخلہ محسن نقوی دو روزہ غیر سرکاری دورے پر تہران پہنچے جہاں اُن کا استقبال ایرانی ہم منصب نے کیا۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق محسن نقوی اور ایرانی ہم منصب کے دوران ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور امن مذاکرات کی بحالی کے امکانات پر گفتگوکی گئی۔
چین نے ایران اور امریکا سے بڑا مطالبہ کر دیا
ٹرمپ کے دورے کے بعد چین نے ایران سے تعلقات میں ’احتیاط‘ شروع کر دی ہے، امریکی مندوب
امریکی تحویل سے 20 ایرانی، 11 پاکستانی شہریوں کی رہائی میں کامیابی حاصل کرلی، اسحاق ڈار
📹 استقبال وزیر کشور از همتای پاکستانیمحسن نقوی در چارچوب تلاشهای مستمر پاکستان برای تسهیل گفتگوها و ترویج صلح منطقهای، در سفر رسمی دو روزه وارد جمهوری اسلامی ایران شدhttps://t.co/DCf4Xhl8y3pic.twitter.com/Yn0sLsnghp
سرکاری میڈیا کے مطابق باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی امن اور خطے کی تازہ صورت حال پر گفتگو بھی کی گئی جبکہ ایرانی وزیرداخلہ نے علاقائی امن واستحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ نے امریکا کے ساتھ جاری تنازع کے حل کیلیے فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.