Native World News

سندھ کابینہ سے بجٹ کی منظوری؛ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں اضافے سے متعلق تجاویز سامنےآگئیں

سندھ کابینہ سے بجٹ کی منظوری؛ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں اضافے سے متعلق تجاویز سامنےآگئیں

کابینہ اجلاس میں بعض اراکین نے مؤقف اختیار کیا کہ کم گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں زیادہ اضافہ ہونا چاہیے

سندھ حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق تجاویز سامنے آئی ہیں، جن پر کابینہ اجلاس میں غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کے سامنے تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے جبکہ پنشن میں 5 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت اس وقت مالی مشکلات کا شکار ہے، جس کے باعث بڑے اضافے کی گنجائش محدود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کوشش کی گئی تھی کہ ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 10 فیصد اضافہ کیا جائے، تاہم موجودہ مالی صورتحال کے باعث اس پر عملدرآمد ممکن نہیں ہو سکا۔

کابینہ اجلاس میں بعض اراکین نے مؤقف اختیار کیا کہ کم گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں زیادہ اضافہ ہونا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت تنخواہوں اور پنشن میں وہی اضافہ کرے گی جو وفاق کی جانب سے کیا جائے گا، جبکہ وفاق نے حال ہی میں 7 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بجٹ تقریر میں اس حوالے سے حتمی اعلان کریں گے۔

دوسری جانبمراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا بجٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء، معاونینِ خصوصی، مشیروں، چیف سیکریٹری، مختلف محکموں کے سیکریٹریز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں مالی سال 2025-26 کے دوران ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعلیٰ سندھ کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی رہنمائی میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا جائے گا اور نئے مالی سال میں سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

کابینہ نے مالی سال 2026-27 کے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی، جس کے بارے میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں معاشرے کے ہر طبقے کا خیال رکھا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر غربت کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات شامل کیے گئے ہیں، جبکہ محنت کش طبقے کے لیے کم از کم اجرت سے متعلق اہم فیصلہ بھی نئے بجٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817925/sindh-government-proposes-to-increase-salaries-and-pensions-of-government-employees-2817925

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.