Native World News

مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا پانی کا واحد ذریعہ اسرائیل نے تباہ کردیا

مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا پانی کا واحد ذریعہ اسرائیل نے تباہ کردیا

اسرائیلی انتہا پسند گروپ ہل ٹاپ یوتھ نے آبادکاری بڑھانے کیلئے 1.89 ملین ڈالر بطور معاونت کے مختص کرنے کا ارادہ کیا ہے

غیرقانونی اسرائیلی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ام صفا گاؤں کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن کو بلڈوز کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت نے غیرقانونی آبادکاری کو وسیع کرنے کیلئے اور وہاں سڑک ہموار کرنے کیلئے مکینوں کا پانی منقطع کر دیا۔

علاوہ ازیں اسرائیل انتہا پسند ہل ٹاپ یوتھ گروپ نے آبادکاری بڑھانے کیلئے 1.89 ملین ڈالر بطور معاونت کے مختص کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

ذرائع نے ترک نیوز ایجنسی کو بتایا کہ آبادکاروں نے فلسطینی اراضی کو بلڈوز کیا اور رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع گاؤں کو پانی سپلائی کرنے والی مین پائپ لائن کو تباہ کر دیا جبکہ علاقے میں ایک نئی غیرقانونی آباد کاری کی سڑک ہموار کی۔

حملے سے گاؤں میں پانی آنا بند ہوگیا ہے۔ ام صفا نے اسرائیلی آبادکاروں کی طرف سے غیر قانونی بستیوں اور چوکیوں کے ارد گرد کام کرنے والے بڑھتے ہوئے حملوں کا مشاہدہ کیا ہے، جو فلسطینیوں کو اپنی کھیتی کی زمین تک رسائی سے روک رہے ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2817729/israeli-occupiers-destroy-palestinian-villages-only-water-line-in-west-bank-2817729/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.