پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں تاحکم ثانی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے گزشتہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی تھی اور پیڑول کی قیمت میں 74 روپے کمی کے بعد فی لیٹر قیمت 299 روپے 50 پیسے مقرر کی تھی۔
ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کی کمی کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں فی لیٹر قیمت کم ہو کر 311 روپے 47 پیسے ہوگئی تھی۔
حکومت نے گزشتہ ہفتے مقرر کی گئیں قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں ایران-امریکا جنگ سے پہلے کی سطح سے بھی کم ہوگئی ہیں۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.