Native World News

پاکستان 64 سال بعد بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان 64 سال بعد بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان نے ڈائمنڈ جوبلی فٹبال کپ  کے اہم میچ میں افغانستان کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان نے ڈائمنڈ جوبلی فٹبال کپ  کے اہم میچ میں افغانستان کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، قومی ٹیم 64 سال بعد کسی آزاد بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی۔

مالدیپ میں جاری ایونٹ میں عمر نواز نے پانچویں منٹ میں گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی۔ ہارون حمید نے اضافی وقت میں گول کر کے پاکستان کی فتح یقینی بنا دی۔

پاکستان گروپ میں پہلی پوزیشن پر رہا، پاکستان 10 جون کو ڈائمنڈ جوبلی کپ کا فائنل کھیلے گا۔1962 مردیکا کپ کے بعد پاکستان پہلی بار کسی آزاد بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2816442/pakistan-reaches-the-final-of-an-international-football-tournament-after-64-years-2816442/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.