Native World News

کراچی، گلشن حدید فیز 2 کے قریب سے تشدد زدہ لاش برآمد، شناخت نہ ہو سکی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 کے قریب سے تشدد زدہ لاش برآمد، شناخت نہ ہو سکی

لاش کو فوری طور پر قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

شہر قائد کے علاقے اسٹیل ٹاؤن کی حدود میں گلشن حدید فیز 2 کے قریب ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق لاش کو فوری طور پر قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ابتدائی طور پر متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاش کی حالت دیکھ کر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ موت تشدد کے باعث واقع ہوئی تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

پولیس کے مطابق رپورٹ موصول ہونے کے بعد واقعے کی مزید تفتیش کا آغاز کیا جائے گا اور مختلف پہلوؤں سے کیس کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

Source: https://www.express.pk/story/2813998/tortured-body-found-near-gulshan-e-hadeed-phase-2-karachi-unidentified-2813998/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.