Native World News

پاکستان ریلوے کا یوٹیوبر کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

پاکستان ریلوے کا یوٹیوبر کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

معاملے کی باقاعدہ درخواست ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں جمع کروائی جائے گی

پاکستان ریلوے نے ایک یوٹیوبر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جس نے aسکریپ کے طور پر کھڑی ٖغیر فعال کوچ کو فعال مسافر کوچ کے طور پر دکھانے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر نے ریلوے یارڈ میں کھڑی پرانی کوچ میں داخل ہو کر اسے مسافر بردار کوچ کے طور پر پیش کیا۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق پیر کے روز اس معاملے کی باقاعدہ درخواست ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں جمع کروائی جائے گی۔

ترجمان نے کہا ہے کہ معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور اس حوالے سے قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔

Source: https://www.express.pk/story/2816299/pakistan-railways-decides-to-take-strict-action-against-youtuber-2816299/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.