Native World News

امن معاہدے کے بعد ایرانی کرنسی کی قدر ہزاروں روپے بڑھ گئی، 48 گھنٹے میں 60 ارب ریال کی فروخت

امن معاہدے کے بعد ایرانی کرنسی کی قدر ہزاروں روپے بڑھ گئی، 48 گھنٹے میں 60 ارب ریال کی فروخت

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک کروڑ ایرانی کرنسی کی قدر 2ہزار تا 3ہزار روپے سے بڑھکر ساڑھے 4ہزار روپے کی سطح پر آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کی یادداشت طے ہونے کے بعد خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے اور غیریقینی صورتحال گھنٹے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک کروڑ ایرانی کرنسی کی قدر 2ہزار تا 3ہزار روپے بڑھکر ساڑھے 3ہزار سے ساڑھے 4ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔

ایکس چینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چئیرمین ملک بوستان نے ایکسپریس کو بتایا کہ پاکستانیوں نے گزشتہ دو روز کے دوران مجموعی طور پر 60 ارب ایرانی ریال کی خریداری کی گئی ہے۔ جن کی پاکستانی روپے میں مالیت 25کروڑ روپے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تقریبا تین ماہ کے وقفے کے بعد اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایرانی کرنسی کی ڈیمانڈ میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے اور ایرانی کرنسی کے خریدار کم آمدنی کے حامل متوسط طبقہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈھائی ماہ قبل امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے ساتھ ایرانی کرنسی کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے چند سو روپے میں فروخت ہونے والی ایک کروڑ ایرانی کرنسی کی قیمت یکدم 12ہزار کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ چند ہفتے بعد ایران پر اسرائیل اور امریکی حملوں سے ایرانی کرنسی دوبارہ تنزلی سے دوچار ہوئی اور دو روز قبل تک ایک کروڑ ایرانی کرنسی کی قیمت 2ہزار سے 3ہزار روپے کی سطح پر آگئی تھی لیکن گزشتہ دو روز میں دوبارہ ایرانی کرنسی کی ڈیمانڈ بڑھنے سے اسکی قدر میں بھی نمایاں اضافے کا رحجان پیدا ہوگیا ہے۔

ملک بوستان نے ایرانی کرنسی کے طلب گاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس میں محتاط انداز میں سرمایہ کاری کریں کیونکہ فی الوقت فریقین کے درمیان صرف مفاہمت کی یادداشت طے پائی ہے لہذا حتمی معاہدے تک ایرانی کرنسی میں سٹہ بازی اور اتارچڑھاو کا رحجان بھی سامنے آسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکا ایران کے درمیان حتمی طور پر معاہدے پر دستخطوں کے بعد ایرانی کرنسی حقیقی قدر واضح ہوسکے گی۔

Source: https://www.express.pk/story/2817818/after-peace-agreement-iran-currency-value-increase-2817818/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.