Native World News

فلسطینیوں کی نسل کشی پر مودی کی خاموشی بےعقلی اور غیراخلاقی ہے، سونیا گاندھی

فلسطینیوں کی نسل کشی پر مودی کی خاموشی بےعقلی اور غیراخلاقی ہے، سونیا گاندھی

اسرائیل کی حماس کیخلاف جوابی کارروائی بے رحمی اور بربریت کی علامت ہے

بھارت میں کانگریسی رہنما سونیا گاندھی نے کہا کہ غزہ میں نسل کُشی پر بھارت کا خاموش رہنا کسی طور سے بھی ٹھیک نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سونیا گاندھی نے انڈین ایکسپریس میں ایک کالم میں کہا کہ فلسطین میں جاری نسل کشی کے اقدامات کے بارے میں نریندر مودی حکومت کی مسلسل خاموشی کو عقلی یا اخلاقی طور پر بیان نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کی طرف سے اسرائیل پر "بالکل ناقابل قبول" حملہ شروع کرنے کے ڈھائی سال بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ اسرائیل کی جوابی کارروائی بے رحمی اور بربریت کی علامت ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل غزہ پر تابڑ توڑ فضائی اور زمینی حملے کر رہا ہے جس میں 73,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سونیا گاندھی نے انڈین ایکسپریس میں لکھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سمیت سینئر اسرائیلی رہنماؤں نے غزہ کے مکمل محاصرے کا مطالبہ کیا ہے اور فلسطینیوں کو جانور قرار دیا ہے جنہیں زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے تل اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف مظالم جاری رکھنے کے قابل بنایا۔ ان سب اقدامات سے باقی دنیا اپنے ضمیر کی آواز کو محسوس کررہی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2819466/indias-silence-on-gaza-cannot-be-explained-rationally-or-morally-2819466

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.