Native World News

حب ندی میں پکنک منانے والے کراچی کے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق

حب ندی میں پکنک منانے والے کراچی کے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق

نیول کالونی اور بھیم پورہ کے رہائشی چند نوجوان گزشتہ روز حب ندی پکنک منانے کے لیے گئے تھے

حب ندی میں پکنک کے لیے گئے کراچی کے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

بلوچستان کے علاقے حب ندی میں ڈوبنے والے کراچی کے 2 نوجوانوں کی لاشیں ریسکیو حکام نے صبح سویرے نکال لیں، جنہیں ضروری کارروائی کے بعد حب سول اسپتال سے کراچی منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقوں نیول کالونی اور بھیم پورہ کے رہائشی چند نوجوان پکنک منانے کے لیے حب ندی گئے تھے، جہاں نہاتے ہوئے 2 نوجوان پانی میں ڈوب گئے تھے۔

جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی شناخت 21 سالہ احسن اور 25 سالہ شمیم کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کی لاشیں طویل تلاش کے بعد صبح سویرے حب ندی سے نکال کر حب سول اسپتال منتقل کی گئیں، جہاں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں کراچی روانہ کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ افسوسناک سانحے کے بعد دونوں نوجوانوں کے اہل خانہ میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2819443/two-karachi-youths-drown-while-having-a-picnic-in-the-hub-river-2819443

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.