Native World News

ایران کو 300 ملین ڈالر دینے کا جھوٹا پروپیگنڈا ڈیموکریٹس پھیلا رہے ہیں، صدر ٹرمپ

ایران کو 300 ملین ڈالر دینے کا جھوٹا پروپیگنڈا ڈیموکریٹس پھیلا رہے ہیں، صدر ٹرمپ

ایران نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 300 ملین ڈالر دینے سے متعلق خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے سیاسی پروپیگنڈا قرار دے دیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ یہ دعویٰ کہ امریکا نے ایران کو 300 ملین ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے سراسر جھوٹ ہے جسے ڈیموکریٹس نے جان بوجھ کر پھیلایا۔

امریکا کی نیت اور ایران کے حقوق کے احترام کو پرکھنے کیلیے معاہدہ کیا، ایرانی صدر

ٹرمپ نے ایران معاہدے پر دستخط کر دیے؛ اہم انکشاف بھی کردیا

ان کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق کسی بھی مالی معاونت کی خبر میں کوئی صداقت نہیں اور نہ ہی ایسا کوئی معاہدہ زیر غور ہے۔

ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔

Source: https://www.express.pk/story/2817692/democrats-are-spreading-false-propaganda-about-giving-300-million-to-iran-says-president-trump-2817692

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.