زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا مبینہ پولیس مقابلہ تین ہٹی ندی کنارے کے قریب پیش آیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان زخمی ہوگئے۔
زخمی ملزمان کو گرفتار کرکے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت انس اور احسن کے ناموں سے کی گئی ہے۔
کراچی، ناتھا خان پل کے قریب پولیس مقابلہ، 4 رکنی ڈکیت گینگ کا ایک کارندہ زخمی حالت میں گرفتار
کراچی: مبینہ مقابلوں میں 6 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ بلوچ کالونی میں شاہراہ بھٹو کے قریب ہوا جہاں پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت الطاف حسین کے نام سے کی گئی جبکہ اسے طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.