Native World News

بحر الکاہل کا درجۂ حرارت بڑھنے سے ال نینو فعال، سپارکو کا الرٹ جاری

بحر الکاہل کا درجۂ حرارت بڑھنے سے ال نینو فعال، سپارکو کا الرٹ جاری

بحر الکاہل کا درجۂ حرارت بڑھنے سے ال نینو فعال ہو گیا، سپارکو نے ال نینو الرٹ جاری کر دیا۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ یہ موسمی رحجان پاکستان کے موسم کو متاثر کر سکتا ہے، بحر الکاہل کے وسطی اور مشرقی حصوں میں درجۂ حرارت معمول سے زیادہ ہے۔

موسمی تبدیلیوں کے باعث لگے بندھے راستوں پر چلنے والے موسم بھی اپنے رنگ بدلنے لگے، ستمبر میں مون سون کے حالیہ تیور پر محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سندھ میں ستمبر کے دوران مون سون کی یہ شدت پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی۔

سپارکو کے مطابق پاکستان میں رواں سال کے مون سون اور سردیوں میں موسمی پیٹرن متاثر ہونے کا امکان ہے۔

جنوب مشرقی ایشیا، آسٹریلیا، بھارت اور افریقا کے کچھ حصوں میں خشک سالی کا خدشہ ہے، جنوبی امریکا اور مشرقی افریقا کے کچھ علاقوں میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

سپارکو کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کمزور مون سون بارشیں ہو سکتی ہیں، یہاں سردیوں میں نسبتاً زیادہ درجۂ حرارت رہ سکتا ہے، بہار اور گرمیوں میں ہیٹ ویوز کے امکانات میں اضافہ ہو سکتا ہے، ال نینو کے اثرات زرعی شعبے اور آبی وسائل کو متاثر کر سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا۔

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 150 شرپسند فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ حکومت آزاد جموں و کشمیر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مولانا ہدایت الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے نوجوان گمراہ کن پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا کے منفی استعمال کے باعث غلط راستے پر چلے گئے تھے۔

نائب وزیراعظم ، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ایرانی ہم منصب عباس عراقچی میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) نے ایم وی سبی سے متعلق رپورٹس پر وضاحت جاری کردی۔

اسلام آباد پولیس نے 2 خواتین کے قتل کے ملزم کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کرلیا۔

سپریم کورٹ نے سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے متعلقہ جج کی برطرفی کی سزا بحال کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی برطرفی کی سزا درست تھی اور اسے برقرار رکھا جاتا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کو ایران امریکا معاہدے پر مبارک باد دی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ان تھک کاوشوں کو سراہا۔

گلگت بلتستان میں حکومت سازی تاخیر کا شکار ہونے لگی، 12 دن بعد بھی کامیاب ارکان کے گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے جاسکے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نیتجے میں 10 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

ایف بی آرحکام کے مطابق کمپنی کے لیے ریٹرن تاخیر پر اے ٹی ایل میں شمولیت کا سرچارج پہلے 25 ہزار روپے تھا، جسے 1 لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

سونے کی قیمت کے حوالے سے اہل پاکستان کو بڑی خوشخبری مل گئی، فی تولہ 14 ہزار 900 روپے کی بڑی کمی سامنے آگئی۔

ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کی جا رہی ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں امپورٹڈ لگژری گاڑیوں کی امپورٹ پر اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز زیر بحث آگئی ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا بانی پی ٹی آئی کا بہترین اسپتال میں علاج ہو، ملاقاتیں بحال ہوں، خیبرپختونخوا کے عوام نے تیسری بار مسلسل تحریک انصاف کا اعتماد کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا۔۔

ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کی جا رہی ہے۔۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسرائیل کو لبنان پر حملوں سے روک لیں گے، اسرائیل وہی کرتا ہے جو وہ کہتے ہیں۔۔

امریکا کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو 2009 سے مسلسل ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے امریکی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

امریکا کے قائم مقام ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس(ڈی این آئی) بل پلٹے نے ادارے سے ہزاروں ملازمین نکالنے کا منصوبہ بنالیا۔۔

پروہاکی لیگ میں پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، کپتان عماد شکیل بٹ کو تاحال برطانیہ کا ویزہ نہیں مل سکا ہے۔۔

Source: https://jang.com.pk/news/1592990

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.