Native World News

وفاقی وزیر بحری امور کا کاروباری برادری کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان

وفاقی وزیر بحری امور کا کاروباری برادری کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان

کراچی پورٹ کا مالی سال 2026-27 کے لیے 5 فیصد مجوزہ ٹیرف اضافہ منجمد کر دیا گیا

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کاروباری برادری کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا۔

کراچی پورٹ کا مالی سال 2026-27 کے لیے 5 فیصد مجوزہ ٹیرف اضافہ منجمد کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کے مطابق ٹیرف فریز ہونے سے درآمد و برآمد کنندگان کو 500 ملین روپے سے زائد ریلیف ملے گا۔

صارفین کو مزید ریلیف فراہمی کےلیے بجلی بلوں کا نیا اور آسان فارمیٹ متعارف کرا دیا گیا

حکومت کا ٹیکس ریلیف کا حجم ارکان سے شیئر کرنے سے انکار

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، برآمد کنندگان اور کاروباری شعبے کو بڑا ریلیف دیا گیا ، وزیر اطلاعات

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بلیو اکانومی وژن کے تحت کاروباری طبقے کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے، ٹیرف منجمد کرنے کا مقصد تاجروں اور صنعتکاروں کے اخراجات میں کمی لانا ہے۔

جنید انوار چوہدری نے کہا کہ برآمدات، تجارت اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ کے پی ٹی ٹیرف فریز کرنے سے بندرگاہی لاگت میں استحکام اور تجارت کو فروغ ملے گا۔

وفاقی وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کا تسلسل، تاجروں کو مزید سہولتیں دینے کا عزم ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2818056/federal-minister-for-maritime-affairs-announces-major-relief-for-the-business-community-2818056/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.