Native World News

خلیجی ریاستوں کے تحفظ کے لیے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ

خلیجی ریاستوں کے تحفظ کے لیے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ

کابینہ کا اجلاس ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی زیر صدارت منعقد ہوا

سعودی کابینہ نے خلیجی ریاستوں کی سرزمین اور علاقائی پانیوں کو نشانہ بنائے جانے والے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خطے کے امن و استحکام کیلئے مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کابینہ کا اجلاس ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متحدہ عرب امارات، قطر اور کویت کی سرزمین اور علاقائی پانیوں میں ہونے والے حملوں کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی گئی۔

سعودی عرب کے عدم تعاون پر صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں پراجیکٹ فریڈم روکدیا؛ رپورٹ

سعودی عرب کے لیے جو خطرہ ہے وہ ہمارے لیے بھی خطرہ ہے، ترجمان پاک فوج

خلیج جنگ کے بعد پہلی بار سعودی عرب اور ایران کے درمیان رابطے بحال

کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب خلیجی ممالک کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔

کابینہ اجلاس کے دوران ولی عہد نے موریطانیہ کے صدر اور جاپان کے وزیر اعظم کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات سے بھی اراکین کو آگاہ کیا۔

اجلاس میں علاقائی صورتحال، عالمی تعاون اور مختلف شعبوں میں سعودی عرب کی سفارتی و ترقیاتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Source: https://www.express.pk/story/2812804/support-for-the-security-of-gulf-states-will-continue-saudi-cabinet-meeting-decides-2812804/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.