Native World News

ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کے معاملے پر مریم نواز کا ایکشن

ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کے معاملے پر مریم نواز کا ایکشن

سی سی ڈی نے بھی معاملے کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے

کراچی میں گرفتار انمول عرف پنکی کے لاہور سے پکڑے جانے کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خفیہ ادارے سے اس کیس سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ اس سلسلے میں پنکی کے نیٹ ورک سے لے کر درج مقدمے تک تمام تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سی سی ڈی نے بھی معاملے کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے، جس کے بعد لاہور میں درج مقدمے میں تفتیش کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے مقدمے میں پنکی کی طلبی کرا کے اسے لاہور لایا جائے گا۔

ملکہ کوکین انمول پنکی نے دوران تفتیش ایک اہم نام لے لیا

پولیس کے مطابق مقدمے میں ملزمہ کے بھائی ریاض کو گرفتار کیا جا چکا ہے تاہم ملزمہ کو اشتہاری قرار نہیں دیا گیا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خاتون کے مبینہ شوہر اور سابق پولیس انسپکٹر کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ سی سی ڈی سابق پولیس انسپکٹر سے کیس کے حوالے سے پوچھ گچھ کرے گی۔

Source: https://www.express.pk/story/2812968/punjab-chief-minister-maryam-nawazs-action-on-the-case-of-drug-dealer-anmol-pinky-2812968/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.