حادثے کے بعد کرین کی مدد سے الٹی ہوئی کوسٹر کو سڑک سے ہٹا دیا گیا، پولیس
شہر قائد کے علاقے شیر شاہ میں تیز رفتاری کے باعث مسافر کوسٹر الٹنے سے 11 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈالڈا کمپنی کے قریب پیش آیا جہاں کوسٹر تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرائی اور الٹ گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 5 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کوسٹر میں سوار افراد بلدیہ ٹاؤن سے شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد لیاری واپس جا رہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کرین کی مدد سے الٹی ہوئی کوسٹر کو سڑک سے ہٹا دیا گیا جس کے بعد ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.