Native World News

امریکا سے بات چیت کی منظوری نیشنل سیکیورٹی کونسل نے دی ہے، ایرانی صدر کا مذاکرات کا دفاع

امریکا سے بات چیت کی منظوری نیشنل سیکیورٹی کونسل نے دی ہے، ایرانی صدر کا مذاکرات کا دفاع

ملکی خودمختاری اور مفادات کا تحفظ، مذاکرات کے معاملے پر حکومت اور دیگر ریاستی اداروں کا مؤقف ایک ہے، مسعود پزشکیان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بیروت حملے کے بعد امریکا کے ساتھ جاری مذاکراتی عمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی مفادات کا تحفظ ایران کی بنیادی ترجیح ہےاور سپریم لیڈر کی حتمی منظوری سے ہی پیشرفت ہوگی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صدر پزشکیان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مذاکرات کے معاملے پر حکومت اور دیگر ریاستی اداروں کا مؤقف ایک ہے اور تمام حلقے ملک کی خودمختاری اور مفادات کے تحفظ پر متفق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ بات چیت سے متعلق فیصلوں میں سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا کردار اہم ہے اور اسی ادارے کی منظوری کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ مذاکرات سے متعلق حتمی فیصلہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی منظوری سے ہوگا۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ بیروت میں ہونے والے اسرائیلی حملے کی وجہ سے معاہدے میں تاخیر ہوئی ہے تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ چند گھنٹوں میں معاہدے کے حوالے سے پیشرفت ہوجائے گی۔

Source: https://www.express.pk/story/2817522/iran-president-defense-talks-with-usa-2817522

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.