Native World News

کراچی؛ قتل کے مقدمے میں مطلوب آن لائن منشیات فروش گرفتار

کراچی؛ قتل کے مقدمے میں مطلوب آن لائن منشیات فروش گرفتار

گرفتار ملزم کی شناخت عبدالوسیم ولد حیان شاہ کے نام سے ہوئی ، ترجمان اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ

قتل کے مقدمے میں مطلوب آن لائن منشیات فروش کو گرفتار کرلیا گیا۔

منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) / سی آئی اے کراچی نے تھانہ سولجر بازار کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے ایک بدنام زمانہ آن لائن منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، جو قتل کے ایک مقدمے میں بھی مطلوب تھا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عبدالوسیم ولد حیان شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 150 گرام آئس برآمد کی گئی، جسے تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

گرفتار ملزم عادی مجرم ہے اور آن لائن منشیات کے کاروبار میں ملوث رہا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم نے سال 2025 میں زمین کے تنازع پر ایک شخص کو قتل کیا تھا اور اس مقدمے میں بھی مطلوب تھا۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ عبدالوسیم بدنام زمانہ منشیات فروش مراد شاہ عرف بابا ولایت سے منشیات خرید کر آن لائن فروخت کرتا تھا۔ قتل کے مقدمے کا اندراج ایف آئی آر نمبر 770/2025 کے تحت دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817886/karachi-online-drug-dealer-wanted-in-murder-case-arrested-2817886

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.