Native World News

ایلون مسک کی دولت 1000 ارب ڈالر سے تجاوز، پہلے ٹریلین ایئر بن گئے

ایلون مسک کی دولت 1000 ارب ڈالر سے تجاوز، پہلے ٹریلین ایئر بن گئے

اسپیس ایکس کے آئی پی او پیش کرنے کے بعد ایلون مسک نے حد عبور کی

خلائی تحقیقاتی کمپنی اسپیس ایکس کے شیئرز پہلی بار فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے بعد ایلون مسک تاریخ کے پہلے ٹریلین ایئر بن گئے۔

انیشیئل پبلک آفرنگ (آئی پی او) میں کمپنی کا فی شیئر 135 ڈالر میں فروخت کے بعد ایلون مسک نے ایک ٹریلین ڈالر (ہزار ارب ڈالر) کی حد عبور کی۔

اسپیس ایکس نے اس پیشکش کے نتیجے میں 75 ارب ڈالر اکٹھے کیے جس کے بعد کمپنی کی مالیت 1.77 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

امریکی وقت کے مطابق جمعے کے روز مارکیٹ کھُل چکی ہے اور اسپیس ایکس کے شیئرز کی خرید و فروخت SPCX  کے ٹِکر کے تحت کی جائے گی۔ اگر شیئر کی قیمت گِرتی ہے تو ایلون مسک ٹریلین ایئر کی حد سے نیچے آسکتے ہیں۔

فوربز کے مطابق آئی پی او سے پہلے ان کی مجموع مالیت 813 ارب ڈالر تھی۔

Source: https://www.express.pk/story/2817255/elon-musk-is-the-worlds-first-trillionaire-2817255

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.