Native World News

لاہور: شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر ڈی ایس پی کا بیٹا گرفتار، ویڈیو منظر عام پر آگئی

لاہور: شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر ڈی ایس پی کا بیٹا گرفتار، ویڈیو منظر عام پر آگئی

ڈی ایس پی اظہر نوید خان کیخلاف انکوائری بھی جاری ہے، جبکہ نائل اظہر کی گرفتاری کے بعد کیس کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے

لاہور میں پولیس نے ڈی ایس پی اظہر نوید کے بیٹے نائل اظہر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو صبح سویرے علی پارک کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، جبکہ اس کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نائل اظہر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے، جو حاجی محمد شفیق کی درخواست پر درج کیا گیا۔ مقدمے میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق لین دین کے تنازع پر ڈی ایس پی اظہر نوید خان کی جانب سے مبینہ طور پر دھمکیاں دی جا رہی تھیں، جبکہ ان کے بیٹے نائل خان پر واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے ہراساں کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی اظہر نوید خان اور ان کے بیٹے کے خلاف اس سے قبل بھی مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ 25 مئی 2026 کو تھانہ ڈیفنس اے میں ان کے خلاف امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈی ایس پی اظہر نوید خان کے خلاف محکمانہ انکوائری بھی جاری ہے، جبکہ نائل اظہر کی گرفتاری کے بعد کیس کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2816877/lahore-dsp-azhar-naveeds-son-arrested-cctv-footage-of-the-arrest-also-surfaced-2816877

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.