Native World News

آئی بی آئی ڈیجیٹل اکنامی ہیڈکوارٹر کا قیام، پاک چین سرمایہ کاری تعاون میں اہم پیش رفت

آئی بی آئی ڈیجیٹل اکنامی ہیڈکوارٹر کا قیام، پاک چین سرمایہ کاری تعاون میں اہم پیش رفت

ایس آئی ایف سی کی متحرک قیادت نے ماضی کی رکاوٹوں اور چیلنجز کو عبور کرنے میں مدد دی، شزا فاطمہ

پاکستان اور چین کے درمیان ڈیجیٹل معیشت، ٹیکنالوجی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے  کہ چینی ٹیکنالوجی کمپنی آئی بی آئی بیجنگ یونائیٹڈ ٹیکنالوجی کے پاکستان میں ڈیجیٹل اکنامی ہیڈکوارٹر کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال وزیراعظم کے دورۂ چین کے دوران آئی بی آئی کے ساتھ جو گفتگو شروع ہوئی تھی، آج وہ عملدرآمد کی صورت میں سامنے آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج آئی بی آئی ڈیجیٹل اکنامی ہیڈکوارٹر کا افتتاح کیا جا رہا ہے جو اسپیشل ٹیکنالوجی زون میں قائم ہوگا۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت ’ہول آف گورنمنٹ اپروچ‘ نے ماضی کی رکاوٹوں اور چیلنجز کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ایس آئی ایف سی کی متحرک قیادت نے ماضی کی رکاوٹوں اور چیلنجز کو عبور کرنے میں مدد دی۔

آئی بی آئی کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر چیان ژیاؤجن نے کہا کہ ایس آئی ایف سی ایک انتہائی مؤثر ادارہ ہے جس نے سرحد پار تعاون کے فروغ کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی جانب سے نہایت مخلص، پُرجوش اور مؤثر معاونت فراہم کی گئی۔

اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ آئی بی آئی کے پورٹل کے ذریعے پاکستانی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو تقریباً 31 لاکھ چینی کمپنیوں تک براہِ راست رسائی حاصل ہوگی۔

فریش پروڈیوس اینڈ فوڈ سیکٹر کے نمائندے محمد ریاض کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی نے پاکستان میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور کاروباری عمل کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2814007/establishment-of-ibi-digital-economy-headquarters-a-significant-breakthrough-in-pak-china-investment-cooperation-2814007/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.