جاں بحق ہونے والی بیالس سالہ خاتون کا تعلق جیکب آباد سے ہے، ترجمان انڈس اسپتال
نیولے کے کاٹنے سے 2026 میں ریبیز کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا، بیالیس سالہ خاتون ریبیز کے باعث جان کی بازی ہار گئیں۔
ترجمان انڈس اسپتال کے مطابق نیولے کے کاٹنے سے ریبیز کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے والی بیالس سالہ خاتون کا تعلق جیکب آباد سے ہے۔
مینجر ریبیز پروگرام افتاب گوہر نے بتایا کہ خاتون کو دو ہفتے پہلے نیولے نے کاٹا تھا جس کے بعد انھوں نے کوئی علاج نہیں کروایا۔ انہوں نے کہا کہ نیولے کے کاٹنے سے ریبیز کا یہ پہلا کیس ہے ۔
ترجمان انڈس اسپتال کے مطابق اس سال ریبیز سے انڈس اسپتال میں نو اموات ہوئیں ۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.