Native World News

کراچی، پروٹوکول میں شامل پولیس موبائل نے گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو ٹکر مار کر فرار

کراچی، پروٹوکول میں شامل پولیس موبائل نے گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو ٹکر مار کر فرار

پولیس موبائل میں سوار ڈرائیور ٹکر مارنے کے بعد فرار ہوگیا

شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں پروٹوکول میں شامل پولیس کی موبائل گھر کے باہر گاڑی سے ٹکرا کر فرار ہوگئی۔

ڈیفنس میں گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو پروٹوکول میں شامل تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری اور پھر ڈرائیور نے ایک سیکنڈ بعد گاڑی دوڑا دی۔

پولیس موبائل کی ٹکر اس قدر زور سے لگی کہ کھڑی ہوئی گاڑی اپنی جگہ سے آگے بڑھ گئی جبکہ اُس کے پچھلے حصے کو بھی نقصان پہنچا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی تاہم پروٹوکول اور پولیس موبائل کے حوالے سے فوری طور پر کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2819247/protocol-police-mobile-hit-vehicle-2819247/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.