Native World News

پشین؛ موٹر سائیکل میں بارودی مواد پھٹنے سے 3 افراد زخمی، دو کے پاوٴں کٹ گئے

پشین؛ موٹر سائیکل میں بارودی مواد پھٹنے سے 3 افراد زخمی، دو کے پاوٴں کٹ گئے

زخمی افراد کرومائیٹ کی کانوں میں استعمال ہونے والا بارودی مواد موٹر سائیکل پر لے جا رہے تھے، ایس ایچ او خانوزئی

ضلع پشین کے علاقے خانوزئی کے قریب قومی شاہراہ پر چلتی موٹر سائیکل میں بارودی مواد پھٹنے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کے پاوٴں کٹ گئے جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ایس ایچ او خانوزئی نصیب اللہ کے مطابق زخمی افراد کرومائیٹ کی کانوں میں استعمال ہونے والا بارودی مواد موٹر سائیکل پر لے جا رہے تھے کہ دورانِ سفر اچانک دھماکا ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والوں میں ظہور ولد عبدالفیض، فیصل ولد طالب اور محمد افضل ولد طالب شامل ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2819331/pishin-three-injured-after-explosive-material-detonates-on-motorcycle-two-lose-their-legs-2819331

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.