جنگجوؤں نے شمالی صوبے بدخشاں میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملے تیز کردیے
افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان کے اندر سے داخلی سیاسی و مسلح مزاحمتی تحریکیں زور پکڑنے لگیں۔
افغانستان فریڈم فرنٹ کے جنگجوؤں نے شمالی صوبے بدخشان کے مختلف اضلاع میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملے تیز کردیے، سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر جاری اعلامیے میں افغانستان فریڈم فرنٹ نے کہا کہ افغان طالبان کے ٹھکانوں پر حملے رجیم کے غاصبانہ تسلط سے افغانستان کو آزاد کرانے کی شروعات ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ حالیہ عسکری ناکامیوں کے بعد طالبان رجیم بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر جھوٹی پروپیگنڈا مہم تیز کر دی، افغانستان فریڈم فرنٹ کی گوریلا کارروائیوں اور اندرونی بغاوت کے خوف سے طالبان رجیم اپنے ہی ارکان کو قید کرنے لگی۔
افغانستان فریڈم فرنٹ کا کہنا ہے کہ وہ افغان عوام کو ان کے مستقبل اور وطن پر دوبارہ حق خود ارادیت دلانے کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔
عالمی ماہرین کے مطابق طالبان نے افغانستان کو فتنہ الخوارج اور داعش جیسے بین الاقوامی دہشتگرد گروپوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا کر جو بویا تھا اب وہ اندرونی خلفشار اور مزاحمت کی صورت میں کاٹ رہے ہیں۔
اپنے ہی ارکان کی گرفتاریاں طالبان رجیم کی صفوں میں بڑھتی ہوئی بداعتمادی، گہرے اختلافات اور مزاحمتی کارروائیوں کے خوف سے پیدا ہونے والی بوکھلاہٹ کی عکاس ہیں۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.