این ایچ اے کے وکیل نے فنڈز جاری ہونے کی تصدیق کردی
ہائیکورٹ میں ملتان سکھر موٹروے پر بھونگ انٹرچینج کی تعمیر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں انٹرچینج کی تعمیر کے لیے فنڈز کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔
وزارت مواصلات نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت نے منصوبے کے لیے 264 ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ این ایچ اے کے وکیل نے بھی فنڈز جاری ہونے کی تصدیق کی۔
کیس کی سماعت جسٹس محمد آصف نے کی، جس میں درخواست گزار رئیس منیر اپنے وکیل وقار رانا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وزارت مواصلات اور این ایچ اے کے وکلا بھی عدالت میں موجود تھے۔
سماعت کے دوران رئیس منیر کے وکیل وقار رانا نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کو التوا میں رکھا جائے۔ دوسری جانب وزارت مواصلات نے فنڈز جاری ہونے کے بعد کیس نمٹانے کی استدعا کی۔
عدالت نے کیس التوا میں رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت جون کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.