مقامی جرگے میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملوث ملزمان میں سے ایک لڑکی سے شادی کرے گا
بڈھ بیر میں لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس کی تفتیش میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔
پولیس کے مطابق واردات میں ملوث تینوں ملزمان گرفتار کر لیے گئے جبکہ واقعے سے متعلق کئی جرگہ ممبران کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
واقعہ ایک ماہ قبل پیش آیا تھا جس کے بعد مقامی جرگے میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملوث ملزمان میں سے ایک لڑکی سے شادی کرے گا جبکہ متاثرہ لڑکی کے والد کو رقم ادا کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق مبینہ طور پر ملزمان اور متاثرہ لڑکی کے والد کے درمیان رقم کے لین دین پر تنازع پیش آیا، جس پر لڑکی کے والد نے رقم کے تنازع کے بعد پولیس سے رجوع کیا اور پولیس نے باضابطہ ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس کی تفتیش میں یہ بھی پتہ چلا کہ ملزمان اور متاثرہ لڑکی کے درمیان پہلے سے رابطہ تھا، تاہم واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.